اتوار 21 جون 2026 - 19:18
انجمنِ امامیہ بلتستان و ماتمی انجمنوں کا اہم مشاورتی اجلاس: علماء اور ماتمی انجمنوں کا یومِ عاشور کے پُرامن اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ

حوزہ/محرم الحرام 1448ھ۔ یومِ عاشور کے مرکزی جلوسِ عزاء کے انتظامات، نظم و ضبط، امن و امان اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے انجمنِ امامیہ بلتستان کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس امامیہ مرکز بلتستان جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام 1448ھ۔ یومِ عاشور کے مرکزی جلوسِ عزاء کے انتظامات، نظم و ضبط، امن و امان اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے انجمنِ امامیہ بلتستان کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس امامیہ مرکز بلتستان جامع مسجد سکردو میں منعقد ہوا۔

انجمنِ امامیہ بلتستان و ماتمی انجمنوں کا اہم مشاورتی اجلاس: علماء اور ماتمی انجمنوں کا یومِ عاشور کے پُرامن اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ

اجلاس میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر و کابینہ اراکین، علمائے کرام، سکردو، حسین آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ماتمی انجمنوں اور ماتمی دستوں کے ذمہ داران و نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں یومِ عاشور کے جلوسِ عزاء کے تقدس، نظم و ضبط اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ جلوسِ عزاء امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے عقیدت و وابستگی کا عظیم مظہر ہے، لہٰذا تمام شرکاء باہمی احترام، اتحاد و اتفاق، اخوتِ اسلامی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کے تقدس کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

شرکاء نے امن و امان کے قیام، باہمی ہم آہنگی، نظم و ضبط کی پاسداری اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انجمنِ امامیہ بلتستان و ماتمی انجمنوں کا اہم مشاورتی اجلاس: علماء اور ماتمی انجمنوں کا یومِ عاشور کے پُرامن اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ

اجلاس میں مختلف آراء، تجاویز اور مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یومِ عاشور کا مرکزی جلوسِ عزاء مقررہ وقت پر شروع کیا جائے گا اور منظم انداز میں اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگا۔

تمام ماتمی انجمنوں اور دستوں کے ذمہ داران نے جلوس کے نظم و نسق، وقت کی پابندی اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکائے اجلاس نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، اتحاد اور نظم و ضبط کے ذریعے یومِ عاشور کا مرکزی جلوسِ عزاء نہایت پرامن، باوقار اور منظم انداز میں منعقد ہوگا۔

انجمنِ امامیہ بلتستان و ماتمی انجمنوں کا اہم مشاورتی اجلاس: علماء اور ماتمی انجمنوں کا یومِ عاشور کے پُرامن اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ

انجمنِ امامیہ بلتستان و ماتمی انجمنوں کا اہم مشاورتی اجلاس: علماء اور ماتمی انجمنوں کا یومِ عاشور کے پُرامن اور منظم انعقاد کے عزم کا اعادہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha